مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کا عملی کام شروع

بدھ 19 ستمبر 2018 22:55

ڈی جی خان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کا عملی کام شروع کر دیا گیا۔تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کو سو سے بڑھا کر ایک سو پچاسی بیڈ کا حامل بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹراما سنٹر کے اضافی بیڈ سمیت دیگر جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ضروری افرادی قوت فراہم کی جائیگی۔بارتھی اور وہوا کے آر ایچ سی کو ٹی ایچ کیو لیول کے ہسپتال بنائے جائیں گے۔ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ہیلتھ شہناز نسیم نے تونسہ،بارتھی،وہوا،زین،کھرڑ بزدار سمیت دیگر مجوزہ منصوبوں کا معائنہ کیا۔عمارتوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔لوگوں سے معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں