بجلی چوروں کے خلاف گھیراتنگ، صوبائی اورضلعی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:07

ڈی جی خان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،صوبائی اور ضلعی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ، صوبائی ٹاسک فورس کے کنوینر سیکرٹری انرجی جبکہ ضلعی کمیٹی کے کنوینر ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی زیر صدارت ضلعی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی پی او عمران یعقوب، کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق رزاقی،ایس ای میپکو رانا محمد ایوب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق صادق،اے سی امتیاز محسن،ایگزیکٹو انجینئرز حسنین شکیل،راجیش کمار،ممتاز سولنگی،عزیزالرحمان،ڈی سی ایم عبدالغفار برمانی،ڈپٹی ڈائریکٹرز وسیم اختر جتوئی،ملک محمد رمضان،ایس این اے محمد معظم چشتی اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف آج سے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انڈسٹری،کمرشل اور وسیع پیمانے پر گھریلو بجلی چوری کو فوکس کیا جائیگادوسرے مرحلے میں زراعت اور گھریلو بجلی چوروں کو پکڑا جائیگا۔بجلی چوری پر آلات اور سامان ضبط کرلیا جائیگا۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،مخصوص فارم پر روزانہ کی کارکردگی رپورٹ تیار کی جائیگی۔بجلی چوری کے معاملات اور رابطہ کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق صادق،ایس این اے محمد معظم چشتی اور پی اے ٹو ڈی سی ذولفقار احمد فوکل پرسنز مقررکر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں