ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کا رات گئے مراکز صحت کا اچانک دورہ

دیہی مرکز صحت سرور والی کے غیر حاضر ریڈیوگرافر محمد اقبال اور چوکیدار جعفر حسین کو معطل ،بنیادی مرکز صحت عالی والا میں مریضہ کیلئے ادویات باہر سے خریدنے کے معاملہ کی انکوئری کے احکامات جاری کردئیے

بدھ 2 جنوری 2019 20:15

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے رات گئے مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا دیہی مرکز صحت سرور والی کے غیر حاضر ریڈیوگرافر محمد اقبال اور چوکیدار جعفر حسین کو معطل اور بنیادی مرکز صحت عالی والا میں مریضہ کے لئے ادویات باہر سے خریدنے کے معاملہ کی انکوئری کرنے کے احکامات جاری کردئیے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالغفار اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی ادویات کے معاملہ کی تحقیقات کرکے دو روز کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے آر ایچ سی سرور والی میں ناقص صفائی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ کو تمام ہسپتالوں کے معاملات پر گہری نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے دوران ہسپتالوں کے حاضری اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیا اورمریضوں اور لواحقین سے فراہم طبی سہولیات بارے استفسار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں