کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کاترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

جمعہ 21 جون 2019 16:11

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کی رہائشی کالونی،نرسنگ ہاسٹل اور دیگر زیر تکمیل رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔کام کی رفتار اور مٹیریل کے معیار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم،پرنسپل نرسنگ سکول کلثوم بی بی، ایکسیئین بلڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں کمشنر اسداللہ فیض نے ڈیرہ غازیخان،مظفر گڑھ روڈ اور ملتان بائی پاس کے پاکستان چوک کا بھی معائنہ کیا۔ایس ای ہائی ویز شفقت بخاری نے بریفنگ دی،ایکسیئین عمیر لطیف،ایس ڈی او گلفام اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں