ڈیرہ غازی خان، کشمیریوں کی یکجہتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پاکستان علماء کونسل

ٌنیشنل سیکورٹی کونسل نے جو فیصلے کئے ان کی مکمل تائید کرتے ہیں،جما عت کا ہر کارکن اپنی حکومت اور افوج پاکستان اور اپنے ملک کی تمام اداروں کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑی ہے،چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 9 اگست 2019 22:13

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) آل پارٹیز یکجہتی کشمیر سیمینار پاکستان علماء کونسل ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ہوا۔ جس میں تمام پارٹیز کے قائدین و عہدیداران نے شرکت کی۔ کشمیر کے حوالے سے تمام معززین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی یکجہتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور نیشنل سیکورٹی کونسل نے جو فیصلے کئے ان کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کے زیر سرپرستی یہ سیمینار منعقد ہوا۔ پاکستان علماء کونسل کے سرپرست اعلیٰ پنجاب پیر محمد اسعد حبیب شاہجمالی ورکن اتحاد بین المسلمین پنجاب نے خصوصی طور پر شرکت کی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عزیز اکبر قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو ہوا دے کر دہشت گردی کو دعوت دے رہا ہے، پاکستان علماء کونسل ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کیلئے آواز اُٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جما عت کا ہر کارکن اپنی حکومت اور افوج پاکستان اور اپنے ملک کی تمام اداروں کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑی ہے جس کے اندر تمام معززین نے یہ آواز بلند کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے ظلم و ستم ڈھانے بالخصوص خواتین کو حراساں کرنے اور ان پر جنسی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے رجحان کا عالمی طاقتیں سختی سے نوٹس لیں اور ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے گزشتہ کئی سالوں سے جاری غیر انسانی سلوک کی رپورٹ مرتب کر کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کریں تاکہ پوری دنیا بھارت کے ان شرمناک اقدامات سے آگاہ ہو اور اس کے تدارک کیلئے ٹھوس عملی اقدام اٹھائے۔

آج یہ بدقسمتی سے بھارتی افواج کے وحشیانہ ظلم و ستم کے باعث پورے مقبوضہ کشمیر کی آبادی غیر محفوظ ہیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سید عبدالعلیم شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی محمد حسین ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا فہد عذیر اور مسیح برادری سے سلیم الیاس اور جمعیت علماء پاسکتان نورانی گروپ سے قاری عبدالغفو سیفی، جمعیت اہلحدیث کے تحصیل صدر زاہد قریشی، اہل تشیع سے علامہ طاہر عباس کراروی، تاجر برادری سے شمس الاسلام لنڈ، وزیر احمد انصاری، مولانا اصغر الحسینی، مولانا محمد یوسف، ضلعی صدر مولنامحمد جابر، مفتی محمد طیب، مولانا عبدالمہیمن، ضلعی صدر مظفر گڑھ مولانا عمران معاویہ، مولانا ساجد قادری، مولانا اسلم سلمی، مولانا خالد جبار، مولانا محمد صدیق، صفدر الحسینی، مولانا عبداللطیف شاہ، سرائیکی وسیب کے احمد سانول ، حاجی لطیف سپل، ڈاکٹر عارف حسین، ڈاکٹر شاہد، دیگر حضرات نے شرکت کی۔

حافظ عمر فاروق مکی سیکرٹری اطلاعات پاکستان علماء کونسل نے بھی خطاب کیا اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں