ڈیرہ غازیخان،ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت ، چورگینگ سرگرم، ادویات چوری کا دھندا عروج پر

ادویات چوری کی ایک اور بڑی واردات ،ادویات سے بھرا رکشہ پکڑا گیا، خاتون گرفتار ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کی واقعہ کو چھپانے کی کوشش ناکام ،میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا،ایم ایس کا لاعلمی کی کا اظہار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:11

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت ، چورگینگ سرگرم، ادویات چوری کا دھندا عروج پر، ادویات چوری کی ایک اور بڑی واردات ،ادویات سے بھرا رکشہ پکڑا گیا، خاتون گرفتار، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کی واقعہ کو چھپانے کی کوشش ناکام ،میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا،ایم ایس نے لاعلمی کی کا اظہار کیا، بڑی تعداد میں انجیکشن ،برنولے ،کریمیں اور انٹی بائیوٹکٹ ادویات،سرجیکل سامان اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد،دو ماہ قبل بھی ایل پی شدہ ادویات کی چوری پکڑی گئی تھی ،صوبائی حکومت کی طرف ٹیچنگ میں سالانہ اربوں روپے کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں لیکن غریب مریضو ں سے ادویات باہر سے منگوائی جاتی ہیں ،شہریوں کا گینگ میں ملوث ہسپتال عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں ٹراما سنٹر کے باہر سیکورٹی گارڈ نے ایک مشکوک موٹر سائیکل رکشہ کو روکا ،تلاشی لینے پر بڑی مقدار میں سرکاری ادویات برآمد ہوئی رکشہ پر سوار خاتون کو گارڈ نے پکڑ لیا، جس سے انجیکشن انوسیف ، ڈرپ سیٹ ،، نیٹو ٹائپ ،، سرنجیں ، مکس انجیکشن ، سٹاسون کریم، سرجیکل سامان کچابلڈ انجیکشن اور بڑی مقدار میں گولیاں شامل ہیںخاتون کی شناخت شہناز کے نام سے ہوئی ہے ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حُسین مگسی نے چوری کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا، ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ خاتون دوسری مرتبہ ہسپتال سے پکڑی جارہی ہے ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ہسپتال کا عملہ ہو سکتا ہے جو بھی ملوث ہو گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی خاتون کو سول لائن پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ٹیچنگ ہسپتال میںسالانہ اربوں کی ادوات سپلائی ہوتی ہیں لیکن غریبوں کو نہیں ملتیں ،ایل پی کی مد میں روزانہ لاکھوں روپوں کی ادویات خردبرد ہو رہی ہیں ، ٹیچنگ ہسپتال کی سرکاری ادویات مضافات میں عطائیوں کو فروخت ہونے کی بھی اطلاعات ملی تھی، واضع رہے کہ ٹیچنگ ہسپتال میں صحافیوں کے داخلے اور ہر قسم کی کوریج پر پابندی ہے، کمشنر ڈیرہ کے پاس اوویات ایل پی کی کئی شکایت موصول ہوئی لیکن وہ تمام کی تمام فرضی انکوائری کی نظر ہو گئیں۔شہریوں محمد ایاز ،محمدکامران،محمد اکمل ،مقصود احمد،زاہد ،طفیل احمد و دیگر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات چوری میں ملوث ہسپتال عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں