حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے،میر جعفر خان مگسی

جمعرات 26 دسمبر 2019 20:30

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالدخان مگسی کے فرزند میر جعفر خان مگسی نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت عوام کو طبعی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکڑز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے بات چیت جاری ہے، جلد ہی ڈیرہ مرادجمالی سمیت حلقے کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکڑز اور دیگر اسٹاف کو پورا کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکڑ عبدالمنان لاکٹی ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکڑایاز جمالی اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ نے الگ الگ بریفنگ دی اور سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا انہیں دورہ کرایا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میر علی حسن جاموٹ،سولنگی قبیلے کے چیف مقدم حاجی علی نواز سولنگی،بی اے پی نصیرآباد کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک جمالی ،میر حسیب خان جمالی،حاکم علی سولنگی،ایڈوکیٹ فائق علی سولنگی سمیت ودیگر بھی موجود تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں