ماہر امراض سینہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی کورونا سے انتقال کر گئے

ہفتہ 20 جون 2020 20:48

ڈی جی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2020ء) ماہر امراض سینہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی مہلک وبا کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر خالد مسعود 10 روز سے طیب اردگان اسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مسعود ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان میں چیسٹ اسپیشلسٹ تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی کی تدفین آبائی علاقہ تونسہ میں کی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں