ڈیرہ غازیخان ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکمے کا سربراہ ذمہ دار ہو گا ،ڈویژنل کمشنرساجد ظفر ڈال

پیر 19 اکتوبر 2020 22:04

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکمے کا سربراہ ذمہ دار ہو گا ․ منصوبوں کی تفصیل اور متعلقہ معلومات کے اندراج کیلئے ڈپٹی کمشنر سے مشاورت یقینی بنائی جائے ․ محکمہ بذات خود من پسند تحریر کی تختی نہیں لگائے گا ․ تمام منصوبوں پر متعلقہ اراکین اسمبلی اور منصوبوں کی تفصیلات درج کی جائیں ․ انہوںنے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ، پی اے حمزہ سالک ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبیدالرشیداور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ․ کمشنر نے سٹی پیکج کی ہر سکیم کا تفصیل سے جائزہ لیا اور متعلقہ محکمو ںکو کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کی ․ کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ترقیاتی منصوبوںکی پیشرفت کے حوالے سے باقاعدگی سے بریفنگ لیتے ہیں منصوبوں کی تکمیل کیلئے تاریخ سوچ سمجھ کر دی جائے ․ دی گئی مدت میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی․ تمام محکمے منصوبو ںکی تکمیل کیلئے حائل رکاوٹیں دور کریں اس سلسلے میں اراکین اسمبلی کابھی تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے ․ کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو بھی آگاہ رکھا جائے ․

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں