ڈیر ہ غازی خان،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو پارٹی کا اہم عہدہ مل گیا

سائوتھ پنجاب کی وومن کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

پیر 2 نومبر 2020 21:52

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو پارٹی کا اہم عہدہ مل گیاانہیں سائوتھ پنجاب کی وومن کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بنا دیا گیا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کیا اس عہدہ کے تحت وہ پارٹی کی وومن تنظیم سازی اور پارٹی کا آئین اور ضابطوں کے مطابق چلانے کو مانیٹر کر سکیں گی اور سائوتھ پنجاب کے پی ٹی آئی ورکرز اور مرکزی قیادت کے درمیان کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کر سکیں گی پی ٹی آئی کے ورکرز نے اس اہم عہدے پر ڈاکٹر شاہینہ جیسے مخلص نظریاتی اور محنتی ورکر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں مبارک باد ہے مبارکباد دینے والوں میں فرزانہ ، کاشفہ ، بشریٰ سعید ، ڈاکٹر روہیب آرا ، رقیہ رمضان ، نیلو فر ، تہمینہ کھوسہ ، شگفتہ کھوسہ ، انم فاطمہ ،فرحت بخاری ، ڈاکٹر روبینہ اختر ، رضیہ بی بی ، فاطمہ ، سعدیہ بھٹہ ، سویرا ، فوزیہ عباس ، وقار چانڈیہ ، اسلم بزدار اور سینکڑوں دیگر خواتین و حضرات شامل ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں