ڈیرہ غازی خان ،ایس آئی پولیس چوکی کلیم چوک موضع بیٹ چین والا کا اختیارات کا ناجائز استعمال

شہری پر تشدد ، نقدی اور رجسٹریشن بک نکال لیے واپسی کے لیے 15ہزار روپے طلب شہری کا ڈی پی او ڈیرہ کو دی جانیوالی درخواست میں موقف

بدھ 13 جنوری 2021 23:46

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2021ء) ایس آئی پولیس چوکی کلیم چوک موضع بیٹ چین والا کا اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری پر تشدد ، نقدی اور رجسٹریشن بک نکال لیے واپسی کے لیے 15ہزار روپے طلب شہری کا ڈی پی او ڈیرہ کو دی جانیوالی درخواست میں موقف۔ تفصیلات کے مطابق محمد جاوید ولد محمد اقبال قوم سیوڑا نے اپنے بھائی محمد ارشد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ڈی پی او ڈیرہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایس آئی محمد شعیب پولیس چوکی کلیم چوک موضع بیٹی چین والا میں تعینات ہے نے شہریوں کو ہراساں و پریشان کرنا اپنا شیوہ بنایا ہوا ہے گذشتہ روز میں مال مویشیوں کے لیے گھاس /چارہ لینے کے لیے گیا تو ایس آئی محمد شعیب اور دو کانسٹیبلز موٹر سائیکل پر آئے اور گالم گلوچ کی اور دھکماتے ہوئے تمانچے اور مکے مارتے ہوئے جیب سے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک اور 1800روپے نقدی نکال لیے اور واپس کرنے کے لیے 1500روپے طلب کیے ہیں محمد جاوید نے بتایا کہ مقدمہ بازی کے تنازعہ پر اسکے ساتھ پولیس کا ایسا رویہ روا رکھا جا رہا ہے انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے ایس آئی مذکور کے خلا ف محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چھینی گئی رقم اور رجسٹریشن بک کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد جاوید نے مزید بتایا کہ ایس آئی محمد شعیب آئے روز شہریوں کو ناجائز تنگ کرتا رہتا ہے جس سے شہری کافی پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں ڈی پی او ڈیرہ اور آر پی او ڈیرہ سے مطالبہ ہے کہ انکی جگہ اچھے اور ایماندار آفیسر کو تعینات کیا جائے جو علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا ئے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں