بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ IIسالانہ2021کے نتائج کا اعلان کر دیا

کامیابی کا تناسب 98.79فیصد ر

جمعرات 14 اکتوبر 2021 22:51

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ IIسالانہ2021کے نتائج کا اعلان کر دیا کامیابی کا تناسب 98.79فیصد رہا تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق 5بجے نتائج کا اعلان آن لائن کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر بھی انکے ہمراہ موجود تھے ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ IIسالانہ2021میں 62756امیداواروں نے داخلہ بھیجا جبکہ 61812امیدوارامتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 61067امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 98.79فیصد رہا انہوں نے مزید بتایا کہ 5امیدوار ایسے ہیں جنہوں نے پورے نمبر حاصل کیے ہیں طلبہ کی نسبت طالبات میں کامیابی کی شرح زیادہ بہتر رہی امتحان میں 36132طلبہ نے حصہ لیا جبکہ 35644کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 98.65فیصد رہا جبکہ 25680طالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور 25423طالبات نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح کامیابی کی شرح 99فیصد رہی بعدا زاں کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے بتایا کہ پری میڈیکل میں 14530امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 14269کامیاب ہوئے اسی طرح پری انجینئرنگ میں 5466نے شرکت کی اور 5371کامیاب ہوئے ہیومینٹیز اور دیگر گروپس میں 12282نے شرکت کی جبکہ 12201کامیاب ہوئے اسی طرح جنرل سائنس گروپ میں 3854نے شرکت کی اور 3803نے کامیاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امتحانی عمل سے نتائج کے اعلان تک شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا تاکہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ ہواس موقع پرریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن آفیسر حبیب الرحمن گاڈی، صدر ایمپلائز ویلیفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ ، ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین ،و دیگر افسران موجود تھے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں