ڈیرہ غازیخان میں رمضان نگہبان راشن کی تقسیم شفاف انداز میں جاری

جمعہ 22 مارچ 2024 23:03

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں رمضان نگہبان راشن کی تقسیم شفاف انداز میں جاری ہے،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلع کے تمام انتظامی افسران ودیگر محکموں کے ملازمین مستحقین کے گھروں تک راشن بیگز کی تقسیم کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،ضلع ڈیرہ غازیخان میں مجموعی ٹارگٹ2لاکھ2ہزار654 میں سے اب تک ایک لاکھ70ہزار546سے زائد راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پر رجسٹرڈ خاندانوں کے افراد کو نگہبان رمضان پیکیج کے راشن بیگز انکے گھروں کی دہلیز تک پہنچائے رہے ہیں،مستحقین گھروں میں رہیں کسی دفترمیں جائیں اور نہ کسی کے جھانسے میں آئیں،انہیں ان ہی کے گھروں میں راشن بیگز پہنچادیئے جائینگے۔اس کے علاوہ ضلع کے مسنگ مستحقین کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔رجسٹرڈ افراد کیلئے18کلو کے راشن بیگز میں آٹا،بیسن،گھی،چینی اور چاول شامل ہیں، مستحقین کے ایڈریس کی تصدیق کے بعد چند دنوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں