ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان کا امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 25 مارچ 2024 19:16

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک نے نویں جماعت کے امتحانی مراکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اور بوائز برانچز میں قائم سنٹرز چیک کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امتحانات طلباو طالبات کی قابلیت چانچنے کا بڑا ذریعہ ہیں،شفاف امتحانات کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ تعلیمی بورڈ کو بھرپور سپورٹ کررہی ہے اور طالبات کو پُرسکون ماحول دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں نقل اور غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کرینگے،مہر شاہد زمان لک نے طلباو طالبات سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔امتحانی مراکز وزٹس کے دوران پرنسپل بوائز برانچ فیض اللہ ترین اور عباس مہدی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں