ڈیرہ غازی خان ، پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ، 20 افراد گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 19:56

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات پر ڈی جی خان ریجن کے تمام اضلاع میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع میں پتنگ سازی، پتنگ بیچنے ، خریدنے اور اڑانے والوں کے خلاف 38 مقدمات درج کرکے 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ 2002 پتنگیں اور 189 کیمیکل ڈوریں تحویل میں لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آر پی او کیپٹن (ر)سجادحسن خان نے کہا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے ذریعے کسی کو معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں سے ہرگز کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران اس جان لیوا کھیل کے خلاف ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف بلاتفریق و تاخیر بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائیں، غیر قانونی فعل کے مرتکب افراد کو عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری پولیس سے تعاون کرتے ہوئے ایسے غیرقانونی فعل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں