ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 87 فیصد رجسٹرڈ خاندانوں تک رمضان بیگز پہنچا دیئے گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 19:28

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 87 فیصد رجسٹرڈ خاندانوں تک رمضان بیگز پہنچا دیئے گئے۔اس حوالے سے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ 27 مارچ تک 1478 ٹیموں نے گھر گھر جاکر رجسٹرڈ خاندانوں کو 654,294 رمضان بیگز پہنچا دئیے گئے ہیں۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں 117180،ضلع لیہ میں 106557 اور ضلع مظفر گڑھ میں 215106 گھرانوں میں رمضان بیگز تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح ضلع راجن پور کے رجسٹرڈ خاندانوں تک 117180 رمضان بیگز پہنچائے گئے ہیں۔ضلع کوٹ ادو میں 35193 رمضان بیگز گھر گھر پہنچائے گئے ہیں۔رمضان بیگز کا آن لائن ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ شفافیت کے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں