ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 19:54

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے تین دنوں میں مجموعی ٹارگٹ8لاکھ562 میں سے ضلع کے7لاکھ63ہزار208پانچ سال سے کم عمر بچوں 95.33فیصدکوریج کے ساتھ پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 63 والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا جن میں سے59کو قائل کرکے انکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلادیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے فالو اپ دنوں میں ہمارا کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں رضوان نذیر، غلام مصطفیٰ سیہڑ،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران بھٹہ،ڈاکٹر یاسر عمار،عطاء اللہ ساجد سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں