ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا دورہ،مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اتوار 7 اپریل 2024 17:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا دورہ کر کے انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، پرنسپل ڈاکٹر آصف قریشی،چیف پلاننگ آفیسر ہیلتھ بشیر بھٹہ،ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم ان کے ہمراہ تھے۔

مہر شاہد زمان لک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈرماٹالوجی وارڈ میں مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج معالجہ بارے معلومات بھی لیں۔ڈپٹی کمشنر ہسپتال سے ٹیسٹ نہ ہونے پر برہم ہوگئے۔انہوں نے ایم ایس کو ٹیسٹوں کیلئے باہر ریفر کرنیوالوں کو نوکری سے فارغ کرنیکا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری ہسپتالوں کے اعلی معیار کیلئے متحرک ہیں اور مریضوں کے علاج معالجہ اور ادویات فراہمی میں کوتاہی نہ برتی جائے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال سے ہی ادویات فراہم کی جائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تزئین وآرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں کوالٹی پر توجہ دی جائے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں