نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا

جمعرات 12 مئی 2022 16:27

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ،ملزمان موقع سے فرا رہونے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

بے نظیر کالونی ڈیرہ کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر سے ڈیفنس کالونی جارہا تھا کہ مسجد شیخانوالی کے قریب پہنچنے پر موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان وہاں آئے اور ایک نے پسٹل نکال کر میرے اوپر فائر کیا جس سے میں زخمی ہوگیا ،پولیس نے دونامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں