ضمنی الیکشن کو شفاف طریقے سے منعقد کروانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:19

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ضمنی الیکشن کو شفاف ، غیر جانبدارانہ اور منصفانے طریقے سے منعقد کروانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آٹھویں ضمنی بلدیاتی انتخابات جو کہ 23دسمبر 2018ء کو منعقد کروائے جا رہے ہیں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، تعلیم، ریسکیو 1122، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ، پولیس کے افسران کے علاوہ مختلف کالجز و سکولوں کے پرنسپل صاحبان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کی 23تاریخ کو آٹھویں ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس میں الیکشن کے ساز و سامان کی ترسیل ، انتخابی عملے کی تربیت، انتخابات سے ایک روز قبل ساز و سامان کی فراہمی، پولنگ عملے کو ان کی تعیناتی کے مقام تک پہنچانے کا اہتمام کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کا بند و بست،پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی عملے کی تعیناتی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں