ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے بانی و سابق صدر سیلاب خان محسود کا ڈیرہ پریس کلب کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2019 18:05

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) محسود قبائل رہنما ،ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے بانی و سابق صدر اور نامور صحافی سیلاب خان محسود نے ڈیرہ پریس کلب کا خصوصی دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یٰسین قریشی اور جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم کو اپنی مترجم کتاب (میژ)کا تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے سرپرست سردار عبدالحمید بلوچ ،سابق فنانس سیکرٹری عبدالشکور استرانہ ،سنیئر ممبر قیوم نواز بابڑ ،انفارمیشن سیکرٹری گوہر محبوب غنچہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

معروف صحافی سیلاب خان محسود نے گفتگو کے دوران کہا کہ وطن عزیز میں بیرونی سازشیں کار فرما ہیں جس سے اللہ تعالی ہمیں محفوظ فرمائے کیونکہ اس خطہ میں امن ہوگا تو اس کے اثرات پوری دنیا میں مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اب روایتی جنگ کی بجائے پراکسی اور میڈیا وار کا دور ہے جس میں میڈیا کا انتہائی کلیدی کردار ابھر کر سامنے آیا اوریہی وجہ ہے کہ میڈیا کی ذمہ داریاں اب بہت بڑھ گئی ہیں ۔

ہمارا اور وطن عزیز کا وجود پاک فوج کے دم سے ہے،خطے کے اندر امن امان کے قیام میں پاک فوج کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے جوکہ چاروں صوبوں کے سنگم پرواقعہ ہیں جبکہ سی پیک منصوبے کے باعث اس کی اہمیت مذید بڑھ گئی ہے ۔سی پیک سے اس علاقہ میں دور رس نتائج مرتب ہوں گے ۔انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے ممبران کو یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر وہ ڈیرہ پریس کلب کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریخ نہیں کریں گے اور ہر مسئلہ میں انہیں اپنے ساتھ پائیں گے ۔

واضح رہے کہ انہوں نے انگریز رائیٹرایولن ہائول کی کتاب (حکومت اور محسود قبائل کے درمیان تعلقات پر مبنی خفیہ دستاویز )کا اردو ترجمہ (میژ) کے نام سے کیا جوکہ انتہائی تاریخی اہمیت کی حامل ہونے کے باعث اسے نہ صر ف وطن عزیز بلکہ پوری دنیا میں بھرپورپزیرائی حاصل ہوئی اور اسے علاقہ کے لئے انمول تحفہ قراردیاگیا ہے ۔ اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے صدر ،جنرل سیکرٹری اور دیگر ممبران نے ان کی آمد اور اپنی انمول کتاب تحفے میں پیش کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافت کے میدان میں ان کی عظیم قربانیوں اورشاندار خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں