ڈیرہ اسماعیل خان ۔ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ کی شاندار کارکردگی ،صارفین اور وکلاء کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین

منگل 22 اکتوبر 2019 20:28

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ کی انتہائی شاندار کارکردگی سامنے آگئی ، صارفین اور وکلاء کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان محمد یونس خان کی سربراہی میں قائم ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ کے جج محمد سعید امجد نے ماہ ستمبر کے دوران 59.5 پوائٹس کے ٹارگٹ کی بجائے 253.5 پوائنٹس حاصل کرکے جوڈیشری ڈیرہ میں تیز رفتار مقدمات نمٹانے کا نیا تاریخی ریکارڈ قائم کرلیا ۔

ماہ ستمبر کے دوران صرف 17 دفتری اوقات میں مجموعی طور پر 178 مقدمات میں سے 103 دیوانی اپیلوں کا فیصلہ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ان دیوانی اپیلوں ،فیملی اپیلیں ،درخواست نگرانی اور رینٹ کے مقدمات شامل ہیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پرڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی نگرانی میں ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ قائم کی گئی جہاں پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید امجد اپنی شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ڈیرہ اسماعیل خان جوڈیشری کی تاریخ میں نیاریکارڈ قائم کردیاہے۔

(جاری ہے)

ماہ ستمبر کے دوران انہیں مقدمات نمٹانے کے لئے 59.5 پوائنٹس کا ٹارگٹ دیا گیا لیکن انہوں نے اس سے کہیں زیادہ 253.5 پوائنٹس حاصل کرکے نئی مثال قائم کرلی ہے۔ انہوں نے 178 مقدمات میں سے 103 مقدمات کافیصلہ سنایا جن میں 73 مقابلہ فیصلے شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرانے سول (دیوانی مقدمات)کے پورے پاکستان میں ہر ضلع کی سطح پر ایک سول ماڈل اپیلٹ کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاتھا جس کا مقصد عدالتوں میںپڑے پرانے سول مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا اور سائلین کو فوری اور سہل انصاف کی فراہمی تھا تاکہ عدلیہ کو التواء کیسز سے نجات حاصل ہوسکے ڈسٹرکٹ بارڈیرہ کے وکلاء اور سائلین نے پرانے زیر التواء سول مقدمات کو انتہائی قلیل مدت کے اندر جلد نمٹانے پر سول ماڈل اپیلٹ کورٹ جج محمد سعید امجد کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور انہیںزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں