ڈیرہ اسماعیل خان، 54 سالہ شخص کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 14 نومبر 2019 20:52

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) تھانہ کینٹ کی حدود گرڈ روڈنزد گرین ٹاون کے قریب 54 سالہ شخص کو اندھادھندفائرنگ سے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گرڈ روڈ پر واقع گرین ٹاون کا رہائشی 54سالہ سحر اقبال ولد محمد اقبال قوم سدوزئی رواں سال 27 ستمبر کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ گھر کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

کینٹ پولیس نے مقتول کے بھائی وسیم اقبال کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد ولد ظہور قوم کنڈی سکنہ گرین ٹائون کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں