ڈیرہ اسماعیل خان،دوستی سے انکار پر سفاک شخص نے فائرنگ سے اٹھارہ سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا ،ملزمان فرار ،مقدمہ درج

جمعہ 5 اگست 2022 16:29

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) دوستی سے انکار پر سفاک شخص نے فائرنگ سے اٹھارہ سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کردیا ،ملزمان فرار ،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تحصیل پہاڑپور کے علاقہ چاہ بیلی والا کے رہائشی کفایت اللہ ولد عطاء اللہ قوم چوہان نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کرائی کہ میرا اٹھارہ سالہ بھتیجا ظفر اللہ ولد نصراللہ نماز مغرب پڑھنے مسجد جارہا تھا کہ گلی میں میں پہلے سے موجود ملزمان نے بھتیجے پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور چل بسا۔

مقتول کے چچا نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سلیم ولد امان اللہ مقتول پر عاشق کا دم بھرتاتھا اور اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا ۔اس نے ملزم احمد نواز ولد غلام محمد کی ایماء پر ساتھی ملزم ساجد ولد اللہ نواز کے ساتھ مل کر بھتیجے کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے چچا کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں