ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

مارے گئے دہشت گرد فورسز کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے

منگل 26 مارچ 2024 16:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمعٰیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد مارے گئے، جن میں مصطفی، قسمت اللہ اور دہشتگرد اسلام الدین شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے اسلحہ اور گولہ بارو برآمد ہوا ہے، بتایاگیاکہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں