یوم علی ؓاور ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، ڈی پی او ڈیرہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:06

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک کو یوم علی ؓاور ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، علما کرام مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 21 رمضان المبارک کو یوم علی ؓ اور ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات، صفائی ستھرائی اور انسداد پتنگ بازی اقدامات کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علما کرام مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔ علماء پتنگ بازی کے نقصانات کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کریں تا کہ لوگوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور گرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی اہلکار موجود ہوں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں