ڈی پی او کی زیر نگرانی ڈیرہ پولیس کی ایک ہفتہ کے دوران منشیات کیخلاف کارروائیاں،61ملزمان گرفتار اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 15:59

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ڈیرہ پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران منشیات کیخلاف کارروائیاں کرکے61ملزمان کو گرفتار اور کروڑوں روپے مالیت کی آئس،چرس و دیگر منشیات برآمدکرلی ہے،تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ایک ہفتہ کے دوران منشیات خصوصاً آئس کیخلاف مہم میں کروڑوں روپے مالیت کہ منشیات پکڑی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مہم کے دوران تقریباً 10کلو گرام آئس،6 کلو گرام کے قریب چرس و دیگر منشیات برآمد کرکے 61ملزمان کو گرفتار اور 59ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے گئے ،ڈیرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او کی قیادت میں منشیات سمیت دیگر جرائم کیخلاف بدستور اپنی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں