نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان کسٹم کے انسپکٹر اور کانسٹیبل سمیت3 افراد شہید جبکہ ایک زخمی

اتوار 21 اپریل 2024 16:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) سی پیک پر یارک ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان کسٹم کے انسپکٹر اور کانسٹیبل سمیت3 افراد شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ پاکستان کسٹم اینٹی سمگلنگ یونٹ کے اہلکاروں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے سی پیک پر یارک ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں تیس سالہ کسٹم انسپکٹر حسین سکنہ ہزارہ‘ پچیس سالہ عامر خٹک ولد گل ولی سکنہ کرک اور چھبیس سالہ سپاہی ضیاد خان ولد سعید خان سکنہ ہری پور موقع پر شہید ہو گئے جبکہ ایک پچیس سالہ اجمل ولد فضل الرحمن سکنہ شورکوٹ زخمی ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں