پاکستان کے مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود کا 35 واں ورلڈ ریکارڈ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:47

پاکستان کے مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود کا 35 واں ورلڈ ریکارڈ
ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) خیبرپختون خوا کے معروف مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 35 واں ورلڈ رکارڈ قائم کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 اسکواٹس سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا اس سے قبل اسکواٹس کیٹگری میں بھارت کے کپل کمار نے ایک منٹ میں 44 اسکواٹس کا ریکارڈ بنایا تھا۔عرفان محسود نے رواں ہفتے دو جب کہ کٴْل 35 ورلڈ رکارڈ بنا کر گینیز بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں