ضلع دیرلوئیر میں یتیم بچوں کیلئے قائم آغوش سنٹر میں رنگار نگ سپورٹس گالہ کاآغاز

بدھ 1 نومبر 2023 21:11

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2023ء) ضلع دیر لوئیر میں یتیم بچوں کے لئے قائم آغوش سنٹر میں رنگار نگ سپورٹس گالہ کاآغاز ہو گیا ،سپورٹس گالہ میں 40تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ مختلف کھیلوں میں حصہ لینگے رنگار نگ گالہ کا افتتاح ریٹایر ڈ ایر مارشل ارشد محمود ملک نے کیا اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فضل محمود ،ٹی ایم او اقبال حسن و دیگر ذمہ داران بشمول سکولوں کے طلبہ اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ایر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر مقررین نے الخدمت فاونڈیشن کے زیر انتظام آغوش سنٹر میں سپورٹس گالہ کے انعقاد کو خوش آیند قراردیا ،اُ ن کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ سر گرمیوں کے انعقاد سے آغوش سنٹرمیں قیام پذیر100یتیم بچوں کو باہر کے طلبہ کے سا تھ ررابط بڑھانے میں اور اُ ن کی صلا حیتوں کو نکھار نے میں مدد ملی گی ،مقررین کا کہناتھاکھیلوں کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں قانون کی عمل داری کے جذبے کو پروان چڑھانااور ہم نصا بی سرگرمیوں میں حصہ لیکر مستقبل کے چیلنجر کے لے تیار کرانا ہے ،واضح رہے کہ سپورٹس گالہ میں کرکٹ ،والی بال ،باسکٹ بال ،لانگ جمپ ،قومی ترانے اور تقار یر کے مقابلے منعقد کئے جا ینگے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں