اُردو پوائنٹ پاکستان دیردیر کی خبریںمردان کا رہائشی چترال سے واپسی پر دریائے پنجگوڑہ میں گر کر جاں بحق

مردان کا رہائشی چترال سے واپسی پر دریائے پنجگوڑہ میں گر کر جاں بحق

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2018ء) مردان کا رہائشی شخص چترال سے واپسی پر دریائے پنجگوڑہ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔لوئر دیر پولیس کے مطابق مردان کا رہائشی متوفی زبیر ولد غفور خان جو دو دن پہلے اپنے سسر کے گھر چترال گیا تھا واپسی پرمردان جاتے ہوئے تیمرگرہ کے قریب ترائی کے مقام پر اپنی گاڑی سمیت دریائے پنجگوڑہ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(خبر جاری ہے)

متوفی کی لاش نکال لی گئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال تیمرگرہ پہنچادیاگیا ہے جبکہ گاڑی کو دریا سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

دیر شہر کی مزید خبریں