دیر، اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک سپیشل پولیس فورس کا اہلکار جاں بحق،ایک زخمی

پیر 16 جولائی 2018 20:00

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) دیرپولیس کا مبینہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے میراشپٹی گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک سپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار جاں بحق،ایک زخمی ہوا۔ پولیس کا ملزم کی گرفتاری کیلئے مزید نفری پہنچنے پر سرچ آپریشن جاری، پولیس ۔ واقعات کے مطابق پیر کے روز دیر پولیس کو قتل کے مبینہ اشتہاری ملزم دلارم خان سکنہ میراشپٹی کو گھرپر موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر مزکورہ گھر پر چھاپہ مارا ۔

چھاپے کے دوران پولیس کے مطابق پولیس نفری پر ملزم نے فائرنگ کھول دی۔جس سے سپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار ظاہرشاہ گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔جبکہ ایلیٹ فورس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے تعاقب جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

اور ملزم کی گرفتاری مزید نفری طلب کرنے کے بعد سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔جسے ہی پولیس کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان اور ڈی ایس پی سرکل زاہدخان موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم آخری اطلاع آنے تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔شہیدملزم اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو گرفتارکرنے کیلئے آخری حد کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیںجبکہ ڈی پی او میاں نصیب جان خود جائے وقوع پر آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں