پولیس شہداء نے ملک کی خاطرجانوں کے نذرانہ پیش کئے ہیں، ڈی پی او عارف شہباز

ہفتہ 4 اگست 2018 18:33

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) صوبہ بھر کی طرح یوم شہداء پولیس کے ایصال ثواب اورخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتے کو تیمرگرہ پولیس لائن میںایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ضلعی پولیس آفیسرعارف شہباز،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمدرسول خان،ایم پی اے ہمایون خان،ایم پی اے شفیع اللہ،شہداء کے بچوں ،ضلعی افسران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف شہبازنے کہاکہ پولیس شہداء کی قربانی ہمیشہ یادرکھی جائیگی،تین ہزار شہید پولیس ایک نہیں بلکہ تین ہزار خاندان ہوتے ہیں، شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کوتمام سہولیات سے آراستہ کریںگے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ ہو، ضلع میں شہید ہونے والے پولیس اہلکارکے گھر اور محلے پران کے نام کے تختی لگائی جائے گی اور اس گاؤں کا نام شہدا کے نام سے سے منسوب کیاجائے گا۔عارف شہبازنے کہاکہ شہداء نے ملک کی خاطرجانوں کے نذرانہ پیش کئے ہیں جوہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔بعدازاں سینکڑوں سے زائدپولیس اہلکاروں نے شہداء کی یادمیں خون کی عطیات دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں