لوئر دیر میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈکل کیمپ ،

بچوں سمیت 950مریضوں کا مفت علاج معالجہ

منگل 18 دسمبر 2018 13:51

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈکل کیمپ لگایا گیا جس میں 950مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج چکدرہ بٹالین کے زیر اہتمام لوئر دیر کے علا قہ سپینہ خا ورہ میں فری میڈیکل کیمپ لگا گیا جس میںخواتین اور مرد ڈاکٹروں نے مردوں ، خواتین اور بچوںسمیت 950مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات دیں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے پاک فوج کی جانب سے فری میڈکل کیمپ کے انعقاد پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد آمیر اور چکدرہ بٹالین کے لیفٹیننٹ کرنل عامر، میجر اسماعیل اور پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان نے فری میڈکل کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد آمیر نے کہا کہ لوئر دیر کے عوام امن پسند اور محب وطن ہیں جن کے تعاون سے پاک فوج نے لوئر دیر میں عسکریت پسندی کاخاتمہ کرکے مثالی امن قائم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کے چپہ چپہ کا تحفظ کرے گی اور عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں