دیر لو ئر ،کار اور موٹرسائیکل کے درمیان حادثہ ،دو نوجوان جاں بحق ہوگئے

پیر 4 جولائی 2022 18:12

دیر لو ئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) دیر لو ئر میں خال پولیس سٹیشن کی حدود رانئی میں ایک کار اور موٹرسائیکل کے مابین حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان بلال ولد بیت اللہ عمر 22 سال سکنہ خال دودھ خان اور ایک اور نامعلوم نوجوان جان بحق ہو گیا ہے ،پولیس اور ریسکیو 1122 دیر لو ئرکے مطابق دوسرے جان بحق نوجوان کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے جس کی ڈیڈ باڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں پڑی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں