تیمرگرہ،عالمی یوم یتمٰی کے مناسبت سے الخدمت فاونڈیشن کے زیر انتظام آغوش سنٹر گل آباد میں سالانہ گرینڈ افطار ڈنر کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 21:44

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) عالمی یوم یتمٰی کے مناسبت سے الخدمت فاونڈیشن کے زیر انتظام آغوش سنٹر گل آباد میں سالانہ گرینڈ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں یتیم بچوں ،الخدمت کے ذمہ داران اور مقامی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر بچوں نے ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیکر حاضرین سے داد وصول کی،گرینڈ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فضل محمود ،پاک فوج ونگ 185کے کمانڈر کرنل سجاد کیانی ،ضلعی صد حفیظ اللہ خاکسار ایڈوکیٹ ،جماعت اسلامی دیرپا ئین کے امیر اعزازالملک افکاری،اغوش سنٹر کے انچارج سعید اللہ ودیگر کا کہنا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی معاشرتی ذمہ داری ہے ،اس حوالے سے ریاست اورصاحب استطاعت افراد اپنا کردار ادا کریں ،کرنل سجاد کیا نی نے الخدمت فاونڈیشن کی رفاحی کاموں خصوصا ملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ،مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فضل محمو کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں موجود الخدمت کی22فعال اغوش سنٹر بشمول گھروں میں موجود30ہزار یتیموں کی کفالت کا ذمہ الخدمت فاونڈیشن سر انجام دے رہی ہیں جس میں6ہزار کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے جن کو مفت تعلیم و تر بیت ،رہایش اور خوارک کی سہولیات مفت دی جارہی ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں