دیر لوئر،سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھرائو سے پانچ کارکن زخمی

اے این پی کے رہنما بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ئوکیا گیا،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:04

دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھرائو سے پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے دیر لوئر میں سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی یوتھ کی ریلی منڈا دیر سے تیمرگرہ کی طرف نکالی جارہی تھی کہ اس پر اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ئوکیا گیا۔فائرنگ سے سینیٹر سراج الحق محفوظ رہے تاہم پتھر سے سراج الحق کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور جماعت اسلامی کے پانچ کارکنان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں جماعتوں کے پانچ افراد کے خلاف تھانہ منڈا میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں