فیصل آباد ،آئل سیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آری نے سورج مکھی کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 12:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) آئل سیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آری نے سورج مکھی کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔آئل سیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آری فیصل آباد کے ماہرین تیلدار اجناس نے بتایاکہ سورج مکھی کم پانی میں پروان چڑھنے کی صلاحیت رکھنے والی فصل ہے جس کے باعث کاشتکار اکثر اس کی آبپاشی پر پوری توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کی فصل کو پہلا پانی بیج پھوٹنے کے 25سے 30د ن بعد، دوسرا پانی پہلے پانی کے 15سے 20دن بعد، تیسرا پانی پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت اور چوتھاپانی بیج بننے کے مرحلے پر لگانا ضروری ہے جو پھول بننے کے 10سے15 روز بعد شروع ہوتاہے۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ آخری مرحلے میں پانی کی کمی کی وجہ سے بیج پیچک کر کمزور اور پتلا رہ جاتاہے جس کے نتیجہ میں پیداوار میں کمی ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر متواتر خشک اور گرم موسم کی صورتحال ہو تو چوتھے پانی کے 15روز بعد ایک مرتبہ اور پانی بھی دے دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت کی مشاورت اور موسمی حالات کے پیش نظر آبپاشی کے وقفہ میں کمی بیشی بھی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں