ذ*پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہر میدان میں سر خروئی حاصل ہوگی، محمد رزاق ملک

بدھ 26 فروری 2020 21:30

/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق میئر فیصل آبادمحمد رزاق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہر میدان میں سر خروئی حاصل ہوگی ، جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور فتح حق سچ کی ہوگی ، انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ، ان کی رہائی سے حق سچ کی فتح ہوئی ہے ، محمد رزاق ملک نے مزید کہاکہ نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے ، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا اور وہ ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلانے میں ناکام ہوچکے ہیں ، نا اہل اورناتجربہ کار حکمرانوں نے ملک و قوم کو دلدل میں دھکیل دیا ، بلدیاتی اداروں پر شب خون مار کر تبدیلی سرکار نے سیاسی انتقام لیا ہے مگر ان حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور انشاء اللہ (ن) لیگ جلد اقتدار آکر ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلائے گی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں