ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 17 اگست 2019 16:28

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ٹنڈومحمدخان پولیس پوسٹ بخاری کے انچارج سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی کے ہمراہ ناگو شاھ لنک روڈ نزد میر کی موری کے قریب ناکا بندی کر کے مختلف وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو عبدالخالق شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک رپیٹر برآمد کرلیا جبکہ تین ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں