مکوآنہ‘ آتش گیر مادہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ‘تین زخمی

پیر 29 نومبر 2021 16:39

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) نواحی چکنمبر 360 ج ب چھوٹے بوبک میں 426 ج ب سے بارات آئی تو بارات میں شامل کیری ڈبہ میں شادی پر چلانے والا آتش گیرمادہ کو اچانک آگ لگ گئی جس سے گاڑی میں سوار چار افراد جلس گئے جن میں سے خرم ولد مان مسیح موقع پر ہی دم توڑ گیا اور کیمرہ مین دانش علی ولد راشد علی ، منظور ولد انس ، اور گاڑی چلانے والا ڈرائیور واصل ولد محمد نواز انتہائی شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مخدوش صورتحال کے پیش نظر برن سینٹر فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے ڈی ایس پی میاں وقار اور دیگر پولیس موقع پر موجود مصروف کاروائی ہیں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بھگوی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اس ذمن میں ایس ایچ او تھانہ صدر رانا عبدالغفار خان کی سربراہی میں ٹیم نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں