فیصل آباد:ملت ٹائون کے علاقہ میں ناکہ پر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو طالب علموں کا مقدمہ

پانچوں پولیس اہلکاروں کو ملوث قرار دیتے ہوئے ان کا چالان کر دیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) ملت ٹائون کے علاقہ میں ناکہ پر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو طالب علموں کے مقدمہ میں پانچوں پولیس اہلکاروں کو ملوث قرار دیتے ہوئے ان کا چالان کر دیا گیا ، معلوم طالب علموں ارسلان اور عثمان کو 8اگست کی رات کو ناکہ پر گولیاں ماری گئی تھیں ، اس مقدمہ میں سابق چوکی انچارج علی ٹائون اے ایس آئی جاوید اقبال ، حوالدار فلک شیر ، کانسٹیبل اصغر علی برخاست کانسٹیبل فیصل اور رضا کار وقاص کو پولیس نے گرفتار کر کے 14روزہ ریمانڈ کے بعد جیل منتقل کر تے ہوئے مقدمہ کا چالان کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو دہرے قتل میں گناہ گار قرار دیدیا ، ہومی سائیڈ آفیسر ملت ٹائون انسپکٹر ظفر کاٹھیا نے بتایاکہ افسران کے حکم کے مطابق ملزمان کو اس مقدمہ میں چالان کیا ہے جبکہ مقتولین کے خلاف درج کیا گیا پولیس مقابلے کا مقدمہ خارج کر دیا گیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں