اداروں کے خلاف بیانات ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں،میاں فرخ حبیب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:28

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت ریلوے و ممبر قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیانات ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے ،تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا ،عام آدمی کو ریلیف دیں گے،کاروبار کے لئے قرض حسنہ دیا جائے گا ،ملک کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد تجاوازت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بیانات ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں ،نہال ہاشمی کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں، ایسی زبان دشمن ملک پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے، جس تھالی میں کھاتے ہیں اس میں چھید کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم آرمی اور ملک کے دفاع کی ضامن ہے ،ایسے بیانات سے پاکستان کا نقصان ہوتا ہے فائدہ نہیں ،عوام اس طرح کے لوگوں کو رد کریں گے ،میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ترقی کا سفر شروع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

معاشی بحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔آئی ایم ایف کے پاس جانے یا نہ جانے کی چوائس موجود ہے ۔اگر کوئی دوست ملک ڈالر وں میں سرمایہ کاری کرتا ہے تو شائد آئی ایم ایف جانے فیصلہ منسوخ کردیا جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔عالمی برداری اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے آسانی پیدا کررہے ہیں ۔

اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ و ہ ہنڈی حوالہ کی بجائے قانونی طریقہ سے رقوم پاکستان بجھوائیں ۔انڈسٹری کو گیس پر سبسڈی دیکر بحال کررہے ہیں ۔فیصل آباد سمیت ملک بھر میں انڈسٹری کو گیس کی مد میں 44ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا جس میں کم آمدنی والے لوگوں کو میرٹ پرگھر دئیے جائیں گے ۔

جن لوگوں کی آمدنی نہیں انہیں کاروبار کیلئے قرض حسنہ دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عام آدمی کو ریلیف دینا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کچی آبادیوں کیخلاف آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے واضح نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے ۔تجاوزات اور قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن مطلوبہ اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گا ۔گلی محلوں میں آپریشن نہیں کیا کیا جائے گا ۔کوئی شخص ، گروہ اور قبضہ مافیا ریاست سے زیادہ طاقتور نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی اور غریب سے روزگار نہیں چھین رہے ۔ جھنگ بازار میں ریڑھی اور چھابڑی والوں کیلئے 5فٹ کی حد مقرر کردی ہے ،متبادل جگہ کا انتظام ہونے تک ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں