سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد فیصل آ باد پولیس کے زیر انتظام آئیگا،سی پی او

پیر 10 دسمبر 2018 22:06

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا منصوبہ ہے جو تکمیل کے بعد فیصل آ باد پولیس کے زیر انتظام آئے گا ،منصوبہ کے تحت فیصل آباد میں5ہزار سے زائد سکیورٹی کیمرے اور عوامی خدمت کے اداروں میں کمیونیکیشن نیٹ ورک قائم کیاجائے گا ، پیر کے روز اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا منصوبہ ہے جس کے تحت فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ منصوبہ میں آغاز پر دو خدما ت میسر ہونگی جن میں سی سی ٹی نیٹ ورک ہے جس کے تحت فیصل آباد میں 5ہزار سے زائد سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے جن سے سکیورٹی نظام کوبہتربنانے میں مدد ملے گی اور مانیٹرنگ روم سے اہم مقامات کی سرویلنس ممکن ہوگی ، اسی طرح کرائم سین کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جاسکیں گی اور جرم میں شامل افراد کی شناخت کرنے میں مدد حاصل ہوگی ،پولیس اصلاحات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کئے گئے جن میں داد رسی کیلئے آنیوالوں کو باعزت طریقے سے گائیڈ لائن فراہم کی جاتی ہے ،اس کے علاوہ خدمت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر عوام کوپولیس سے متعلقہ امور میں ہر قسم کی راہنمائی اورسہولیت فراہم کی جارہی ہے ، اسی طرح ہسپتالوں میں خدمت کاونٹر قائم کئے جارہے ہیں جہاں پر مریضوں کونقشہ مضروبی (ڈاکٹ ) فراہم کی جائے گی تاکہ فوری علاج معالجہ کروانے میں مشکل پیش نہ آئے،اس حوالے سے الائیڈ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو خدمت کانٹروں نے کام شروع کردیا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد پولیس میں پہلی بار پولیس ریسوس مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے تحت پولیس کو میسر ریسورسز کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے تاکہ اس کے آپریشنزمیںبہتری لائی جاسکے اور طلب اور استعمال کانظام وضح کیا جائے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع فیصل آباد کاتمام ریکارڈ آن لائن کیا جارہا ہے اور اب تک 2011ء تک کا ریکارڈ آن کیا جاچکا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمار ی پہلی ترجیح عوام کوتحفظ کا احساس دلانا اور امن امان قائم رکھنا ہے، جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں