ضلع میں انسداد پولیو مہم مزید دو دن جاری ر ہے گی، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

بدھ 12 دسمبر 2018 23:41

فیصل آباد۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلع میں انسداد پولیو مہم مزید دو دن جاری ر ہے گی جس کے دوران کسی وجہ سے رہ جانیوالے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں سرگرم عمل رہیں گی ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سردار سیف الله ڈوگر کی زیر صدارت انسداد پولیو کی جاری مہم کے سلسلے میں ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے بقیہ ایام میں گھر گھر جا کر رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہذا غفلت یا کوتاہی سے گریز کریں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے ، اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مہم پر عملدرآمد اور حاصل کے گئے اہداف سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں