فیصل آباد، آزاد کشمیر کوٹلی سے پکڑا جانے والا خطرناک اشتہاری مجرم حافظ سلمان رندھاوا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، فاضل عدالت نے 14 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

جمعرات 23 مئی 2019 20:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) آزاد کشمیر کوٹلی سے پکڑا جانے والا خطرناک اشتہاری مجرم حافظ سلمان رندھاوا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، فاضل عدالت نے 14 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ خطرناک اشتہاری مجرم کی عدالت پیشی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ مذکورہ مجرم کو پولیس نے اس کا چہرہ ڈھانپ کر بکتر بند گاڑی میں اسے عدالت پہنچایا۔

اس حوالے سے عدالت کے اردگرد کا پورا علاقہ سیل تھا اور سخت سکیورٹی حصار میں اسے عدالت پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

خطرناک اشتہاری مجرم کو عدالت لے جاتے ہوئے مذکورہ عدالت کی چھتوں اور تمام راستوں میں ایلیٹ فورس کے کمانڈرز و دیگر سکیورٹی فورسز کے نوجوان متعین کئے گئے تھے۔ پولیس اور حساس ادارے کے آپریشن سے آزاد کشمیر کے علاقہ کوٹلی سے خطرناک اشتہاری مجرم حافظ سلمان رندھاوا کو پکڑ لیا گیا جس کے بعد اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا اور بعدازاں اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ مذکورہ عدالت نے پولیس کو اس کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جس سے اس گروہ میں شامل بڑے نیٹ ورک کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں