فیصل آباد،گدھا ریڑھی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی حادثہ کا شکار، بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئی

پیر 17 جون 2019 21:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) گدھا ریڑھی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی حادثہ کا شکار، بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئی، شوہر کو طبی امداد جاری، تفصیلات کے مطابق رجانہ کچی آباد سمندری روڈ کا رہائشی رنگساز 40 سالہ قمر رشید اپنی اہلیہ 35 سالہ نسرین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھا کہ راستے میں ٹوبہ روڈ پر اچانک گدھا ریڑھی سے ٹکرا کر دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں نسرین زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔ اس کے شوہر قمر رشید کو طبی امداد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں