عمران خان کامعاشی استحکام آنے کادعویٰ مذاق ، ان کے اپنے مشیرخزانہ معاشی بحران کااعتراف کررہے ہیں،حاجی الیاس انصاری

بدھ 19 جون 2019 23:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی الیاس انصاری نے کہاہے کہ عمران خان کامعاشی استحکام آنے کادعویٰ مذاق ہے جبکہ ان کے اپنے مشیرخزانہ معاشی بحران کااعتراف کررہے ہیں۔22 کروڑعوام میںسے کوئی ایک فردبھی عمران خان کے اس دعوے کوسچ تسلیم نہیںکرسکتا۔قوم کاحکومت سے سوال ہے کہ کیااب پی ٹی آئی کی سیاست اورحکومت جھوٹ کے سہارے پر چلے گی ۔

حکمرانوںکی10ماہ میںمعاشی استحکام کی بجائے صرف سیاسی انتقام پرتوجہ رہی ہے اوراب عمران خان وزیراعظم کی بجائے ایس ایچ اوبن کردھمکیاںدے رہے ہیں۔قومی اسمبلی میںقائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف کی تقریرپرحکومتی ارکان کوشورمچانے اوراپوزیشن کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیارکرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںہمیشہ احتجاج اپوزیشن کرتی ہے مگرپی ٹی آئی کے اندازحکمرانی سے لگتا ہے وہ اب بھی کنٹینرپرسوارہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان چورپکڑنے کی خواہش پوری کرناچاہتے ہیںتوپہلے انہیںگرفتارکریںجنہیںانہوںنے خودڈاکوقرراردے کرکابینہ میںشامل کررکھاہے۔جعل سازی سے اقتدامیںآنے والی پی ٹی آئی کابہت جلددھڑن تختہ ہوگا۔غیرضروری اخراجات اورحکومت میںبھرتی کئے گئے وزراکے خراجات کی وجہ سے بھی معیشت کوغیرمستحکم ہوئی ہے اوراب پنجاب کابینہ میںوزراکی مزیدبھرتی کی جارہی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں