ملزمان کے مبینہ فرار میں ملوث اے ایس آئی گرفتار

منگل 25 جون 2019 21:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) : ڈاکوئوں کے مبینہ فرار میں ملوث اے ایس آئی کو سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر گرفتار کرلیا گیا ۔ تھانہ کھڑیانوالہ میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ کھڑیانوالہ میں تعینات اے ایس آئی عبدالرزاق کو ڈکیتی کے گرفتار ملزمان کو مبینہ طور فرار کروانے پر جرائم پیشہ افراد سے معاونت کے الزام پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ۔

مذکورہ اے ایس آئی تھانہ کھڑیانوالہ پولیس کے مقدمہ نمبر419/19میں ملوث زیر حراست 3ملزمان امین ، عنصر اور امجد کو راہداری کے بعد جیل منتقل کرنے جارہا تھا کہ راستے میں مبینہ طور پر انہیں ساز باز کرکے فرار کروا دیا ۔ سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو گرفتا ر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعہ کی ہدایات جاری کردیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں