جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام قومی اقلیتی کنونشن لاہور میں ہوگا

پیر 14 اکتوبر 2019 15:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام قومی اقلیتی کنونشن لاہور میں ہوگاجس کیلئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر فیصل ۱ٓباد کے امیر جماعت اسلامی عظیم رندھاوا نے مسیحی برادری کے قائدین کو کنونشن میں شرکت کے دعوت نامے پہنچادئیے ہیں۔ پیر کے روز فیصل ۱ٓباد کے اہم مسیحی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران جماعت اسلامی فیصل ۱ٓباد کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوانے کہا کہ اسلام نے جتنا اقلیتوں کے حقو ق پر زور دیا اور ان کو تحفظ فراہم کیا ہے دنیا کے کسی مذہب یا قانون نے اتنا تحفظ نہیں دیاجبکہ قیام پاکستان کی جدوجہد اورپاکستان میں امن و استحکام کیلئے مسیحی برادری کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقلیتوں کو پاکستان کی آبادی کا اہم جزو سمجھتی ہے اور اگر جماعت اسلامی کو موقعہ ملا تو اقلیتوں کو آئینی و قانونی حقوق اور مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے شخصی معاملات پر ان کے مذہبی قوانین اور رسوم کو ترجیح دی جائے گی جبکہ ان کو تعلیم، روز گار اور دیگر شہری حقوق فراہم کیے جائیں گے نیزان کی عبادت گاہوں کی حفاظت اور احترام کا خصوصی خیال کیا جائے گا اور ان کے ساتھ جانبدار انہ، غیر منصفانہ اور غیر مناسب سلوک کا ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بر سر اقتدار ۱ٓکراقلیتوں کے ووٹ ڈالنے اور نمائندے چننے کا آسان اور مئوثر طریقہ وضع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں محب وطن ہیں اور جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم مسیحی برادری کو اقلیتی نہیں بلکہ پاکستانی برادری قرار دیتے اور ان کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں